لاہور میں ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے 2 قاتلوں کو شناخت کرلیا گیا

طاہرہ آصف کو 18جون کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھابعد ازاں وہ اسپتال میں دم توڑ گئی تھیں


ویب ڈیسک September 23, 2014
ملزم عمران اور کامران کو طاہرہ آصف کی بیٹی اور ڈرائیور نے شناخت کیا۔۔ فوٹو : فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی مقتول رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے ڈرائیور اور بیٹی نے 2 قاتلوں کو شناخت کرلیا۔

ایس پی سی آئی اے پولیس لاہور عمر ورک کے مطابق ایم کیو ایم کی مقتول رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی بیٹی اور ڈرائیور نے 2 ملزمان کو قاتل کے طور پر شناخت کرلیا ہے، ان ملزمان کے نام عمران اور کامران ہیں، کیس کی تفتیش اب بھی جاری ہے کیونکہ قتل کی واردات میں تیسرا ملزم بھی ملوث ہے جس کی گرفتاری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ طاہرہ آصف کو 18 جون کی شام لاہور میں علامہ اقبال ٹاؤن تھانے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں