شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کے دوران مزید 19 دہشت گرد ہلاک
فورسز کی جانب سے غلام خان، ڈنڈی کچکول، گرباز، پشت زیارت اور مانا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی گئی
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن "ضرب عضب" کامیابی سے جاری ہے اور آج مختلف علاقوں میں فضائی کارروائی کے دوران مزید 19 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان، ڈنڈی کچکول، گرباز، پشت زیارت اور مانا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 19 دہشت گرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔
گزشتہ روز بھی غلام خان کے علاقے بندیگر میں فضائی کارروائی کے دوراندہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 23 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں رواں سال دہشت گردوں کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن ضرب عضب میں اب تک 1100 سے زائد دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں جب کہ اس دوران اسلحہ بنانے والی متعدد فیکٹریوں کو بھی تباہ کیا گیا۔