پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تقرری کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال

ایڈمرل آصف سندھیلہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے


ویب ڈیسک September 23, 2014
نئے ایڈمرل کے لیے وائس ایڈمرل ذکاءاللہ، خان حشام، ظفر عباسی اور عارف اللہ حسینی کے نام زیر غور ہیں،ذرائع، فوٹو:فائل

پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تقرری کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے اور بحریہ کی کمان 7 اکتوبر کو تبدیل ہوگی جبکہ ریٹائرمنٹ سے قبل ایڈمرل آصف سندھیلہ کی الوداعی ملاقاتوں کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کے نئے سربراہ کی تقرری کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے جس میں 4 سینئر افسران وائس ایڈمرل ذکاءاللہ، خان حشام، ظفر عباسی اور عارف اللہ حسینی کے نام زیر غور ہیں، سنیارٹی کے حساب سے وائس ایڈمرل ذکاءاللہ کا نام سرفہرست ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |