ریئلٹی شو ’’ دس کا دَم ‘‘ اب ہر جمعرات ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر

میزبان سلمان خان جبکہ مہمان اداکاروں میںکرینہ، کترینہ، دھرمیندر، سنجے دت ودیگر شامل ہیں


Express Desk September 27, 2012
سلمان خان۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ریئلیٹی شو Power of 10 کا ہندوستانی ورژن '' دس کا دَم ''آج سے ہر جمعرات کی رات 10بجے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر دکھایا جائے گا ۔

اِس شو میں میزبانی کے فرائض بالی وڈ کے سپر اسٹارسلمان خان انجام دے رہے ہیں ۔ پہلے رائونڈ میں دو Contestants کا مقابلہBest three out of fiveکے تحت ہو تا ہے ۔ اِس رائونڈ میںContestantsسے ایکPoll Question کیا جاتا ہے اور اُن سے کہا جاتا ہے کہ وہ ایسا مکمل Percentage Number بتائیں جو سروے کے مطابق جواب سے قریب ترین ہو ۔ جس Contestantکے تین جوابات نیشنل سروے کے نتیجے کے قریب ترین ہوتے ہیں وہ پہلا رائونڈ جیت جاتا ہے اور ناکام ہونیوالا Contestant کھیل سے باہر ہو جاتا ہے ۔

پہلا رائونڈ جیتنے والا Contestant ، 10کروڑ جیتنے کے لیے چار سوالات کے سروے کیے ہوئے جواب کے مطابقPercentage کی محدود رینج کے اندر رہتے ہوئے جواب دینے کی کوشش کرتا ہے۔ اِس رائونڈ میں Contestantکو ایک جیسے سوالات دیے جاتے ہیں اور بشمول صحیح جواب0% سے لے کر 100%کے اسکیل کی ایک رینج رکھی جاتی ہے ( مثال کے طور پر اگر جواب 53% ہے تو Contestant کی رینج میں53% لازمی طور پر شامل ہو گا ) جیسے جیسے پیسے بڑھتے جاتے ہیں ویسے ویسے رینج کا سائز گھٹتا جاتا ہے ۔

''دس کا دَم '' میں شامل ہونے والے اداکاروں میں کرینہ کپور ، کرشمہ کپور، دلیر مہدی ، میکا سنگھ ، کترینہ کیف ، ملکہ شراوت ، سنی دیول ، دھرمیندر ، کنگنا رنائوت ، شلپا شیٹی ، عرفان خان ، فرح خان ، دیپکا پڈکون ، سنجے دت ، جیکی شروف، سنیل شیٹی، رانی مکھرجی ، شاہد کپور ، عائشہ تاکیہ ، رتیش دیش مکھ ، گوندا ، ڈیوڈ دھون ، شتروگھن سنہا ، ہیما مالنی ، ہمیش ریشمیہ ، اجے دیوگن ، فردین خان اور بہت سے مہمان شامل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |