پارٹی کا گراف نیچے آیا ابھی مزیدلوگ چھوڑ کر جائینگے عمران

کسی فرد کے نہیں نظریے کے سہارے کھڑے ہیں، صدرکبھی پاکستانی عوام سے بھی خطاب کریں


INP/Numainda Express September 27, 2012
لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی

ISLAMABAD: تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی فرد کے سہارے نہیں نظریے کے کندھوں پر کھڑی ہے ۔

پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کوعزت سے رخصت کر رہے ہیں، ابھی مزید لوگ چھوڑکرجائیں گے، سابق ایم این اے جلیل شرقپوری، سابق وفاقی وزیر احسان الحق پراچہ، پیپلزپارٹی سرگودھا کے ٹکٹ ہولڈر عبدالرحمن ساہی، سابق تحصیل ناظم رینالہ وحیدالدین اور سابق ناظم فاروق آباد صابر بھٹی کی تحریک انصاف میں شمولیت پر پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کوکسی کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑیگا، کسی کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوںگے ۔

آئی این پی کے مطابق انکا کہنا تھا کہ ہمیں پنجاب اور مرکز میں حکو متی میڈیا سیل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہماری پارٹی کا گراف نیچے آیا ہے مگر جیسے ہی ملک میں عام انتخابات کا اعلان ہو گا بڑے بڑے لوگ تحر یک انصاف میں شامل ہو نگے۔ پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنائیںگے ' حکمران کسانوں پر ظلم کر رہے ہیں، دیہات میں حکومت کیخلاف سول نافرمانی کی تحریک چلنے والی ہے ' تمام مگر مچھ ٹیکس دیں اور ملک میں پٹرولیم 'گیس اور بجلی کی قیمتیں کم کی جا ئیں '6اکتوبر کو ہر صورت اسلام آبادسے وزیر ستان کیلئے امن مارچ روانہ ہوگا، صدر زرداری جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہیں کبھی پاکستانی عوام سے بھی خطاب کر لیا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |