قادر پور فیلڈ بند ہونے پر صنعتوں کو گیس سپلائی روکیعارف حمید

مقصد گھریلو صارفین کو سپلائی جاری رکھنا، فیلڈ کو ٹھیک کرنے کیلیے کوشاں ہیں،ایم ڈی


Numainda Express September 27, 2012
مقصد گھریلو صارفین کو سپلائی جاری رکھنا، فیلڈ کو ٹھیک کرنے کیلیے کوشاں ہیں،ایم ڈی، فوٹو : فائل

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے ایم ڈی انجینئر عارف حمید نے کہا ہے کہ قادر پور گیس فیلڈ بند ہونے سے پاور سیکٹر کے کچھ پلانٹس کو گیس کی سپلائی معطل ہوئی ہے۔

انتظامیہ نے گھریلو صارفین کو ترجیحاً گیس سپلائی جاری رکھنے کیلئے بعض پاور پلانٹس اور صنعتی یونٹس کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر بند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادر پور گیس فیلڈ کو ٹھیک کرنے کیلئے انتظامیہ سرگرم عمل ہے جیسے ہی گیس کی سپلائی بحال ہوتی ہے تمام یونٹس کو معمول کے مطابق گیس کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں