ووہان ٹینس میں بیماری نے سرینا کا جینا دوبھر کردیا
ہالیپ، جینکووچ، سارا ایرانی، ایکٹرینا ماکارووا اور آندریا پیٹکووک بھی دوسرے راؤنڈ کی مہمان بن گئیں، کورنیٹ اور۔۔۔
KARACHI:
بیماری نے سرینا ولیمز کا جینا دوبھر کر دیا، وہ ووہان ٹینس کے ابتدائی مقابلے میں دستبرداری پر مجبور ہوگئیں۔
سیڈڈ پلیئرز کی چھٹی کا سلسلہ بھی دراز ہو گیا، سیکنڈ سیڈ سیمونا ہالیپ ، جیلینا جینکووچ، سارا ایرانی، ایکٹرینا ماکارووا اور جرمن پلیئر آندریا پیٹکووک وسرے راؤنڈ کی مہمان بن گئیں، آلیزکورنیٹ، کیرولین ووزینسکی اور اسپینش پلیئر گاربین مگروزا نے تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔ تفصیلات کے مطابق 2.4 ملین ڈالر انعامی مالیت کے ووہان ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز بیماری کے سبب ابتدائی مقابلے سے دستبردار ہوگئیں، فرنچ حریف آلیز کورنیٹ کیخلاف کھیل چھوڑنے تک انھیں پہلے سیٹ میں 6-5 کی سبقت حاصل تھی۔
ورلڈ نمبرون سرینا بخار اور بلند فشارخون کے سبب مقابلے کو جاری نہیں رکھ پائیں، وہ 2 ہفتے قبل نیویارک میں یوایس اوپن کی صورت میں کیریئر کا 18 واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ کورٹ میں اتری تھیں، سرینا نے آغاز پرہی ایونٹ سے الگ ہونے پرشائقین ٹینس سے معذرت کی ہے،کورنیٹ نے اس سے قبل رواں برس سرینا کو دبئی اور ومبلڈن میں شکست دی تھی، اس طرح وہ جسٹن ہینن کے بعد ایک سیزن میں سیرینا کیخلاف تین میچز جیتنے والی دوسری پلیئر بن گئیں۔
بیلجیئن اسٹار نے یہ کارنامہ 2007 میں انجام دیا تھا، ورلڈ نمبر2 رومانیہ کی سیمونا ہالیپ بھی پہلی ہی آزمائش میں ناکام ہوگئیں، انھیں اسپینش پلیئر گاربین مگر وزا نے 2-6 ،6-2 اور6-3 سے مات دی، یہ ٹاپ ٹین میں ان کا شکار بننے والی دوسری پلیئر ثابت ہوئیں، سارا ایرانی کو امریکا کی الیسون ریسکی نے6-4 اور 6-4 سے مات دی، ایکٹرینا ماکارووا کا قصہ سوئس پلیئر ٹیمیا بیسینزسکی کے ہاتھوں 6-4 اور6-1 کی شکست سے تمام ہوگیا،کوکو وینڈی ویگ کیخلاف جیلینا جینکووچ بھی انجرڈ ہوکر4-1 کے اسکور پر ریٹائرڈ ہوگئیں، دیگر میچز میں کیرولین ووزینسکی نے اسپینش حریف کارلاسواریز نیوارو کو6-1 ،3-6 اور 7-6(7/4) سے پچھاڑ کر تیسرے راؤنڈ میں قدم رکھ دیے۔
وینس ولیمز اور اگنیسکا ریڈوانسکا کو ٹھکانے لگانے والی جمہوریہ چیک کی جواں سال کیرولینا گارشیا نے راہ میں آنیوالی آندریا پیٹکووک کو بھی مات دیدی، 6-4 اور 6-4 سے کامیابی کی بدولت انھوں نے تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی، باربورا زالووا اسٹرائیکوا نے میڈیسن کیز کو 3-6، 6-2 اور6-2 اوریوکرین کی الینا سویٹولینا نے سبائن لیسکی کو 7-6(7/3) اور6-3 سے قابو کرلیا۔ دوسری جانب ملائیشیا میں جاری مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ میچز میں7 سیڈ پبلو الیجاندرو نے فرنچ حریف جورج بورکوائر کو 6-2 اور6-4 سے ہرادیا۔