منشیات اسمگل کے الزام میں پی آئی اے کی ایئرہوسٹس اٹلی میں گرفتار

پی آئی اے کی پیرس جانے والی پرواز کو میلان میں اتار لیا گیا جہاں دوران تلاشی ایک ایئرہوسٹس سے منشیات برآمد ہوئی


ویب ڈیسک September 24, 2014
طیارہ تقریباً 6 گھنٹے میلان میں رکنے کے بعد اپنی منزل کی جانب اڑان بھر گیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: قومی ایئرلائن کے باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کی کئی مثالوں کے بعد اب لاجواب کارناموں کا نمونہ بھی سامنے آگیا اور پی آئی اے کی پرواز کو میلان میں اتار کر ایئرہوسٹس کو منشیات لے جانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی آئی اے کی پیرس جانے والی پرواز پی کے 733 کو منشیات کی اطلاع ملنے پر اٹلی کے شہر میلان میں اتار لیا گیا جہاں تلاشی کے دوران ایک ایئرہوسٹس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جسے پولیس نے قبضے میں لے کر ایئرہوسٹس کو گرفتار کرلیا، طیارہ تقریباً 6 گھنٹے رکنے کے بعد اپنی منزل کی جانب اڑان بھر گیا تاہم پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ایئرہوسٹس کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں