احسن اقبال کی تقریرکے دوران ’’گونوازگو‘‘ کا نعرہ لگانے پرطالبعلم کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا
کیا یہ سیاسی تربیت ہے کہ ادبی تقریب میں اس قسم کے نعرے لگائے جارہے ہیں، احسن اقبال
وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کی تقریر کے دوران ''گو نواز گو'' کا نعرہ لگانے والے ایک طالب علم کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ممتازاسکالر ڈاکٹر عزیزالرحمن بوگیو کی کتابThe true face of islam کی تقریب رونمائی کے دوران اس وقت دلچسپ صورت پیداہوگی جب وفاقی وزیر احسن اقبال تقریب سے خطاب کررہے تھے توایک طالبعلم نے ''گونوازگو''کانعرہ لگادیا۔ اس دوران پریسٹن یونیورسٹی کے رجسٹرارڈاکٹر اے ڈبلیوبلوچ نے اسٹیج پرکھڑے ہوکرکہاکہ طالبعلم کوہال سے باہرنکال دو۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ کیا یہ سیاسی تربیت ہے کہ ادبی تقریب میں اس قسم کے نعرے لگائے جارہے ہیں، نوجوان ان دھرنوں سے کیا سبق سیکھ رہے ہیں؟ انھوں نے کہاکہ میں نے یونیورسٹی کی انتظامیہ سے کہاکہ اس نوجوان کوسمجھائیں، نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نعرے باری کرنے والے طالبعلم کویونیورسٹی سے خارج کردیاگیا۔