42ارب کا کرپشن اسکینڈل سابق چیئر مین ای او بی آئی ظفر گوندل احاطہ عدالت سے گرفتار

مطلوب ملزم آزاد گھوم رہا ہے، قانون کو بے توقیر کرنے کی اجازت نہیں دینگے، عدالت


Numainda Express September 24, 2014
عدالت نے خریدی گئی جائیدادوں کے بارے میں ای او بی آئی سے تحریری موقف طلب کرلیا، مزید سماعت3ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی فوٹو: فائل

HARIPUR: ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل کو ایف آئی اے نے درخواست خارج ہونے پر سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا۔

42ارب روپے کے میگا اسکینڈل میں مطلوب ظفر اقبال گوندل لاہور ہائیکورٹ کے بہاولپور بنچ سے حفاظتی ضمانت پر تھے۔ ملزم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ ایف آئی اے انھیں ہراساں اور گرفتارنہ کرے۔ منگل کو جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں فل بینچ نے سماعت کی، ملزم کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے جونہی درخواست کے حق میں دلائل دینا شروع کیے تو جسٹس ثاقب نثار نے کہا ایک مطلوب ملزم آزاد گھوم رہا ہے۔ ہم کیسے اجازت دے سکتے ہیں کہ قانون کی اسطرح بے توقیری ہو۔

دریں اثنا ای او بی آئی کیس میں سریم کورٹ نے خریدی گئی جائیدادوں کے بارے میں ای او بی آئی سے تحریری موقف طلب کرلیا۔ مزید سماعت3ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں