انتظامی یونٹس کے حوالے سے وفاق متحدہ سے براہ راست مذاکرات کو تیار

چوہدری سرورنے لندن میں متحدہ کی قیادت سے مل کروفاق کا مفاہمتی پیغام پہنچایا، ذرائع


عامر خان September 24, 2014
ان تجاویز کی روشنی میں وفاقی حکومت مشاورتی عمل مکمل کرکے معاملے کوپارلیمنٹ میں لے جائے گی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی حلقوں نے متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت کوپیغام بھیجاہے کہ نئے انتظامی یونٹس کے معاملے پروفاقی حکومت ایم کیو ایم سے براہ راست مذاکرات کیلیے تیار ہے۔

اس معاملے پر ایم کیو ایم اپنی تحریری تجاویزمرتب کرکے وفاقی حکومت کو بھجوائے،ان تجاویز کی روشنی میں وفاقی حکومت مشاورتی عمل مکمل کرکے معاملے کوپارلیمنٹ میں لے جائے گی اور آئندہ کی پالیسی طے کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں ایم کیو ایم سے سیاسی تعاون بڑھانے کے لیے حکومتی حلقے متحرک ہیں ،گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کی لندن میں ایم کیوایم کی قیادت سے ہونے والی ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

اس ملاقات میں گورنر پنجاب نے ایم کیو ایم کووفاقی حکومت کی اعلیٰ سطح کامفاہمتی پیغام دیاہے اور ورکنگ ریلیشن شپ بڑھانے کے لیے کہا گیاہے،اس ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے انتظامی یونٹس کے مطالبے پر بھی گفتگو کی گئی،وفاق کے پیغام میں ایم کیو ایم کوحکومت اورطاہرالقادی میں معاہدہ کرانے میں دوبارہ کرداراداکرنے کے لیے کہاگیاہے۔

جس کے جواب میں ایم کیو ایم کی قیادت نے حکومت سے کہاہے کہ وہ طاہر القادری سے مذاکراتی عمل کوتیز کرے،ایم کیو ایم سیاسی بحران کے حل اورجمہوریت کے استحکام کیلیے اپناہرممکن کردار ادا کرے گی۔حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے رابطوں میں مثبت پیغام آیاہے،ایم کیو ایم کی قیادت نئے انتظامی یونٹس پراپنی سفارشات جلدڈرافٹ کی صورت میں وفاقی حکومت کوبھیجے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں