بھارت میں مسافر بس جھیل میں گرنے سے 23 افراد ہلاک متعددلاپتہ

8 سے 10 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، مقامی انتظامیہ

جھیل سے اب تک 12 افراد کو مردہ جبکہ 20 کو زندہ حالت میں نکال لیا گیا ہے، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کے ڈیم کی جھیل میں گرنے سےکم از کم23 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے ضلع بلاسپور میں رشی کیش سے آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گووند ساگر ڈیم کی جھیل میں جاگری۔ حادثے کے وقت بس میں 40 سے زائد افراد سوار تھے، مقامی حکام نے جھیل سے اب تک 23 افراد کی لاشیں نکال لیں ہیں جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہےتاہم اب بھی کئی لوگ لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت بس کی زیادہ ترکھڑکیاں بند تھیں جس کی وجہ سے مسافر باہر نہ نکل سکے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔
Load Next Story