جعلی ڈگری کیس خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کےرکن اسمبلی سرداراکرام اللہ گنڈاپورنااہل قرار
سردار اکرام اللہ گنڈا پور خیبر پختونخوا حکومت میں وزیر زراعت کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
الیکشن ٹریبونل نے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے صوبائی وزیر زراعت سردار اکرام اللہ گنڈاپور کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 67 سے تحریک انصاف کے رکن اور صوبائی وزیر زراعت سردار اکرام اللہ گنڈا پور کی ڈگری کو مخالف امیدوار فتح اللہ میاں خیل نے چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے دلائل سننے اور شواہد دیکھنے کے بعد اکرام اللہ گنڈا پور کو نااہل قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ اکرام اللہ گنڈاپور نے گزشتہ برس اپنے بھائی اسرار اللہ گنڈاپور کی ہلاکت کے بعد ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئے تھے۔