شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملہ 10 افراد ہلاک
امریکی ڈرون طیارے نے دتہ خیل میں لواڑہ منڈی کے علاقے میں ایک گاڑی اور گھر پر 4 میزائل داغے۔
KARACHI:
پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں ایک گاڑی پر امریکی ڈرون حملے میں 10افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ حیل میں پاک افغان سرحد کے قریب لواڑہ منڈی کے علاقے میں ایک گاڑی اور ایک گھر پر 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ ڈرون حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت حملے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 6 اگست کو بھی امریکا نے شمالی وزیرستان میں ایک ڈرون حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔