تحریک انصاف کا کوئی رکن استعفوں کی تصدیق کیلئے الگ سے اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوگا شاہ محمود قریشی

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے استعفوں کی تصدیق کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے ارکان کو الگ الگ بلانے کا مطالبہ مسترد کردیا


ویب ڈیسک September 24, 2014
حکومت سے سیاسی انداز میں بات چیت کے لیے تیار ہیں، شاہ محمود قریشی، فوٹو: فائل

KARACHI: تحریک انصاف نے استعفوں کی تصدیق کے لیے الگ الگ اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوئی بھی رکن استعفوں کی تصدیق کے لیے ذاتی طور پر اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہیں ہوگا اسپیکر قومی اسمبلی ہمارے تمام ارکان کو تصدیق کے لیے ایک ساتھ بلائیں تو ہم ان کے سامنے اجتماعی طور پر پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے سیاسی انداز میں بات چیت کے لیے تیار ہیں کیونکہ ہم جمہوریت کے دشمن نہیں ہیں جبکہ حکومت خود ہی مذاکرات پر ابہام کا شکار ہے اس نے سیاسی جرگے کو کوئی اہمیت نہیں دی اور اس کی کوئی بات بھی نہیں مانی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے استعفوں کی تصدیق کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے ارکان کو الگ الگ بلانے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور عارف علوی کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ مستعفی ارکان انفرادی طور پر اسپیکر کے چیمبر میں آئیں جس میں استعفوں پر دستخطوں کی تصدیق ہوگی اور اسپیکر بغیر کسی دباؤ کے استعفے دینے کی تصدیق کریں گے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |