دھرنوں نے ملک کی معاشی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں شہبازشریف
چینی سرمایہ کاروں کو آمادہ کرنے کے لیے خود چین گیا لیکن اب ہم خاک اڑارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
KARACHI:
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ دھرنوں نے ملک کی معاشی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور دھرنے والوں نے پاکستان کو تباہ کیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ چین مشکل وقت میں ہماری پوری مدد کے لیے تیار تھا، چینی سرمایہ کاروں کو آمادہ کرنے کے لیے خود چین گیا لیکن اب ہم خاک اڑارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی زندگی میں ایسے موقع آتے ہیں جب اپنے ہی دشمن بن کر سامنے آجاتے ہیں لیکن ہم ان حالات سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑے مارنا شروع کردیئے ہیں، دھرنے والے جو بھی کریں لیکن پاکستان پر رحم کریں کیونکہ موجودہ صورتحال نے پاکستان کی معاشی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، دھرنے والوں نے پاکستان کو تباہ کیا قوم ان مجرموں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔