سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا عیدالاضحیٰ 4 اکتوبر کو ہوگی

سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق ذوالحج کا آغاز کل بروز منگل سے ہوگا جبکہ حج 3 اکتوبر کو ہوگا

مملکت میں عیدالاضحیٰ 4اکتوبر بروز ہفتہ کو منائی جائے گی، سعودی حکومت ڈیزائن: اویس خان

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے کل یکم ذی الحج ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ 4 اکتوبر بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔


سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق ذوالحج کا آغاز کل بروز منگل سے ہوگا جبکہ حج 3 اکتوبر کو ہوگا اورمملکت میں عید الاضحی 4 اکتوبر بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 25 ستمبر بروز جمعرات کو محکمہ موسمیات کے مرکزی دفتر کراچی میں ہوگا جبکہ زونل اور ضلعی کیمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں ہوں گے جب کہ پشاورکی مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے 5اکتوبرکو عیدالاضحیٰ منانے کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story