شردھا کپور اداکارہ کیساتھ گلوکارہ بھی بن گئیں

’’حیدر‘‘ میں کشمیری لڑکی کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ نے کشمیری زبان مین گانا ریکارڈ کرادیا

’’حیدر‘‘ میں کشمیری لڑکی کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ نے کشمیری زبان مین گانا ریکارڈ کرادیا۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور گلوکارہ بن گئیں اورانھوں نے فلم حیدر کے لیے گانا ریکارڈ کرایا۔


بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شردھا کپور نے اپنی آنے والی نئی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم حیدر کے لیے اپنی آواز میں کشمیری فوک گانا ریکارڈ کروایا۔ اس فلم میں شردھا کپور ایک کشمیری لڑکی کا کردارادا کریں گی۔ کردار کی مناسبت سے انھوں نے کشمیری زبان میں یہ گانا ریکارڈ کروایا۔

واضح ہے کہ فلم حیدر کی کہانی شیکسپئر کے ناول ہیملٹ سے ماخود ہے۔ مذکررہ فلم 2 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story