ایک سو پونڈ وزنی پگڑی باندھنے والا بھارتی سکھ

اوتار سنگھ مونی کی پگڑی کی کل لمبائی 645 میٹر لمبی ہے

اوتار سنگھ مونی کی پگڑی کی کل لمبائی 645 میٹر لمبی ہے۔ فوٹو : فائل

بھارتی سکھ نے ایک سو پونڈ وزنی پگڑی باندھ کر لوگوں کو حیران کرنا شروع کردیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ کا رہائشی اوتار سنگھ مونی اپنے سر پر ایسی پگڑی باندھتا ہے جس کا وزن کسی عام بچے سے بھی زیادہ ہے اور اس کے باوجود نہ تو اس کی پگڑی کبھی ازخود کھلی ہے اور نہ ہی اسے کبھی وزن محسوس ہوا ہے۔

اوتار سنگھ مونی کی پگڑی کی کل لمبائی 645 میٹر لمبی ہے جب کہ اس نے پگڑی پر سکھوں کے مخصوص نشانات پر مبنی زیور، کرپان اور دیگر آرائشی اشیا بھی سجا رکھی ہیں جن سے اس کی پگڑی کا وزن 100 پونڈ کے قریب ہو جاتا ہے۔ اوتار سنگھ اتنی وزنی پگڑی باندھ کر نہ صرف پیدل چلتا ہے بلکہ دوسرے لوگوں کی طرح انتہائی آسانی کے ساتھ موٹر سائیکل بھی چلا لیتا ہے۔ اوتار سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ سب سے وزنی اور بڑی پگڑی باندھنے کا ریکارڈ قائم کرنا چاہتا ہے۔
Load Next Story