عراق بم دھماکا فائرنگ پولیس افسر سمیت 7 ہلاک

جنوبی بغداد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو فوجیوں کو ہلاک اور تیسرے کو زخمی کردیا۔


AFP September 27, 2012
جنوبی بغداد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو فوجیوں کو ہلاک اور تیسرے کو زخمی کردیا۔ فوٹو: فائل

عراق میں سٹرک کنارے نصب بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں سینئر پولیس آفیسر اور دو فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب سڑک کنارے نصب دو بم دھماکے ہوئے جس میں ایک سینئر پولیس افسر سمیت پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق دھماکہ صبح کے وقت ہوا حملہ آوروں کا نشانہ سکیورٹی چیک پوائنٹ تھا ، حملہ میں سینئر پولیس آفیسر سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ جنوبی بغداد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مزید دو فوجیوں کو ہلاک اور تیسرے کو زخمی کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں