قائمہ کمیٹی کاآسٹریلیا سے بیماربھیڑیں پاکستان لانیکانوٹس
محکمہ لائیو اسٹاک اور اینیمل کورنٹائن ڈیپارٹمنٹ کے حکام طلب،تحقیقاتی کمیٹی تشکیل۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹس اینڈ شپنگ نے آسٹریلیا سے بیماربھیڑیں پاکستان لانے کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ اجلاس میں محکمہ لائیواسٹاک اور اینیمل کورنٹائن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو طلب کرلیااورمعاملے کی تحقیقات کیلیے سب کمیٹی تشکیل دیدی۔
کمیٹی نے گوادر پورٹس کی سڑکوںکی تعمیر میں مسلسل تاخیر پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے این ایچ اے 'وزارت خزانہ پلاننگ ڈویژن سے تمام تفصیلات طلب کرلیں۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا محمود الحسن کی زیر صدارت ہوا۔ سیکریٹری پورٹس اینڈ شپنگ نے بتایاکہ بیمار بھیڑیں پاکستان لانے میں وزارت کاکوئی کردارنہیں بیماربھیڑیںلانے کی منظوری لائیواسٹاک اور صوبائی حکومت نے دی۔ رکن کمیٹی ناصرعلی شاہ نے کہاکہ گوادرپرپیسے ضائع کرنے کی بجائے مسئلے کاسیاسی حل تلاش کیا جائے۔ارکان کمیٹی نے آسٹریلیاسے بیماربھیڑیں پاکستان لانے پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جنگل کا قانون ہے 20 ہزار بھیڑیں پاکستان لاکرانہیں زبح کرکے بیمار بھیڑوںکاگوشت کھلایا جارہا ہے ایٹمی طاقت اور پروقارملک ہونے پر دوسرے ممالک ہم پرہنس رہے ہیں۔