افغانستان طالبان کے حملے 2اتحادی فوجی ہلاک افغان فورسز کیساتھ مشترکہ آپریشن جاری رہے گا امریکا

نیٹو اہلکار خودکش حملے اور فائرنگ میں مارے گئے،صوبہ کنڑ میں امریکی فورسزکا پشنگر کے مقام پر قائم کیمپ ختم۔


AFP/INP/Numainda Express September 27, 2012
نیٹو اہلکار خودکش حملے اور فائرنگ میں مارے گئے،صوبہ کنڑ میں امریکی فورسزکا پشنگر کے مقام پر قائم کیمپ ختم۔ فوٹو: اے ایف پی

افغانستان میں طالبان کے خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ لوگر کے شہر پلی عالم میں طالبان کے خودکش حملے اور بعد میں فائرنگ کے نتیجے میں دو اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے۔ صوبائی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔ ادھر امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان میں اتحادی افواج پر حملوں کے باوجود افغان فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ا مریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جارج لٹل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغان فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی وردی میں ملبوس مسلح افراد کے حملوں سے افغان فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن متاثر نہیں ہوگا۔ تاہم افغانستان میں امریکی فوجی کمانڈ یہ فیصلہ کریگی کہ اس آپریشن کی درجہ بندی کی جائے تاکہ یہ طویل مدت تک جاری رہے۔ افغانستان میں برطانوی میرینز کمانڈوز کی ہلاکتوں کی تعداد 433 ہو گئی ہے۔ افغان صوبہ کنڑ میں امریکی فورسز پشنگر کے مقام پر قائم کیمپ کو ختم کرکے واپس ناڑے منتقل ہوگئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں