افغانستان میں اتحادی فوج کے فضائی حملے اور آپریشن 122 جنگجو ہلاک

مارے جانے والوں میں طالبان کے 3 اہم رہنما بھی شامل، ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا


INP September 25, 2014
ضلع دربابا میں مارے گئے 25 جنگجو پاکستانی طالبان تھے، ترجمان صوبائی پولیس۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں اور اتحادی فوج کے فضائی حملے میں 25 مبینہ پاکستانی طالبان اور 3 اہم رہنماؤں سمیت 122جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ افغان نیشنل پولیس نے افغان فوج اورانٹیلی جنس کے ساتھ مختلف صوبوں میں مشترکہ آپریشن کیے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ آپریشن صوبے کنڑ، ننگرہار، قندھار، زابل، لوگر اور ہرات میں کیے گئے جس میں 86 جنگجو ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جبکہ ایک کو گرفتارکرلیا گیا۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مختلف اقسام کے ہتھیار اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا جس میں دیسی ساختہ بم ڈیوائسز کے 31 رائونڈ شامل ہیں۔

ادھر مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان فورسز کی کاروائیوں میں 25 طالبان جنگجو مارے گئے ۔صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال کا کہنا ہے کہ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز نے منگل کی رات ضلع دربابا میں آپریشن کیا جس میں 25 جنگجو مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔ترجمان کاکہناہے کہ آپریشن طالبان کے ضلع پر ممکنہ حملے کے پیش نظر کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے تمام عسکریت پسند پاکستانی طالبان ہیں۔دریں ا ثنا ضلع شیرزاد میں غیر ملکی افواج کے فضائی حملے میں 2 کمانڈروں سمیت 8 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب مغربی صوبہ ہرات میں نامعلوم افراد نے ایک سینئر طالبان رہنما کو3 جنگجوؤں سمیت فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ مقامی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملا غنی شاہ پشتون زرغون کے فرضی ضلعی گورنر تھے جنھیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |