ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
پاکستان کی جانب سے روایتی حریف کے خلاف عمر بھٹہ اور محمد وقاص نے ایک ایک گول کیا۔
ایشین گیمز ہاکی کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔
جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پہلے 2 کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔ تیسرے کوارٹر میں عمر بھٹہ نے گول کر کے پاکستان کو روایتی حریف پر برتری دلوائی لیکن چھوتھے کوارٹر کے آٹھویں منٹ میں بھارت کی جانب سے ایانانکن نے گول کر کے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا، محمد وقاص نے 2 منٹ بعد پاکستان کی جانب سے دوسرا گول کر کے گرین شرٹس کو ایک بار پھر برتری دلوائی جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔
بھارت کو شکست دے کر پاکستان نے اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی بھی کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان نے اس سے قبل اپنے دو میچز میں سری لنکا کو 0-14 جب کہ چین کو 0-2 سے شکست دی تھی۔