پیپلز پارٹی کا آئندہ الیکشن میں ن لیگ کوٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

لیگی ارکان پارلیمنٹ کے ترقیاتی فنڈز روک لیے گئے: ذرائع، الیکشن وقت پرہونگے، چانڈیو


APP/Online September 27, 2012
لیگی ارکان پارلیمنٹ کے ترقیاتی فنڈز روک لیے گئے: ذرائع، الیکشن وقت پرہونگے، چانڈیو. فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میںمسلم لیگ(ن)کوٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی ہدایت پر (ن)لیگ کے ارکان پارلیمنٹ کے ترقیاتی فنڈز روک دیے گئے ہیں۔

ذمے دارذرائع کے مطابق مختلف جماعتوںکے ارکان پارلیمنٹ کو پیپلز ورکس پروگرام ون کے تحت بلاتفریق ایک ایک کروڑروپے کے ترقیاتی فنڈزجاری کئے جاتے ہیں تاہم اب پیپلزپارٹی کی قیادت نے ان فنڈزکوآئندہ الیکشن میں بطور ہتھیار استعمال کرنیکا فیصلہ کیاہے۔اس ضمن میں(ن) لیگ کے ایک رکن اسمبلی نے تصدیق کی ہے کہ انہیںترقیاتی فنڈزجاری نہیںکیے جارہے ہیں۔ دریں اثنا اے پی پی سے گفتگومیں وفاقی وزیرسیاسی امورمولا بخش چانڈیونے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پرہونگے اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے نگران حکومت کا اعلان کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں