وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
کمیٹی ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے فوری ملاقات کرکے مسائل کے حل پر بات کرے گی تاکہ دھرنوں کو ختم کیا جاسکے۔
MUMBAI:
وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے رینجرز کی جاب سے کارکنوں کی گرفتاری پر متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات دور کرنے کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نےایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے لئے 6 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی میں نثارکھوڑو، شرجیل میمن، سکندرمیندھرو، مولابخش چانڈیو، وقارمہدی اور راشد ربانی شامل ہیں، کمیٹی ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے فوری ملاقات کرکے مسائل کے حل پر بات کرے گی تاکہ دھرنوں کو ختم کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات رینجرز نے کراچی کے علاقے اسکیم 33 ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ مار کر 23 کارکنوں کو گرفتارکرلیا تھا جس کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں دھرنے جاری ہیں۔