حکومت عوامی مینڈیٹ سے محروم ہوچکی ہے شہباز شریف

فوری انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں، عدالتی فیصلوں کی تضحیک کی جارہی ہے۔


Numainda Express September 27, 2012
فوری انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں، عدالتی فیصلوں کی تضحیک کی جارہی ہے۔ فوٹو:اے پی پی/فائل

PESHAWAR: وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی مینڈیٹ سے محروم ہوچکی ہے لہٰذا فوری انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے قومی اداروں کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑاکیا ہے، حکومت کی طرف سے آئین اور قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور عدالتی فیصلوں کی سرعام تضحیک کی جارہی ہے۔ غیر ملکی دورے پر روانگی سے قبل لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے روکنے کے بارے میں آصف زرداری کا بیان روایتی ہے، پہلے بھی اس قسم کے بیانات جاری کئے گئے لیکن ڈرون حملوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔

وزیراعلی نے اپنے غیرملکی دورے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں وہ ترکی جارہے ہیں جس کے بعد برطانیہ اور جرمنی کا دورہ کریں گے۔ ان ملکوں کے دورے سے باہمی تعلقات میں اضافہ ہوگا، ترکی کے دورے میں ترکی کے صدر، وزیراعظم سمیت دیگر قیادت بالخصوص میئر استنبول قادرتوپباش سے مختلف شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |