یو اے ای کی پہلی خاتون پائلٹ کی جیٹ طیارے سے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

متحدہ عرب امارت کی 35 سالہ خاتون پائلٹ میجرمریم المنصوری نے2روز قبل شام میں کی جانے والی فضائی کارروائی میں حصہ لیا


ویب ڈیسک September 25, 2014
مریم المنصوری نے ابو ظہبی کے خلیفہ بن زید ایئر کالج سے 2007 میں گریجویشن مکمل کیا۔۔ فوٹو؛ فائل

متحدہ عرب امارات کی پہلی خاتون پائلٹ شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش کے خلاف فضائی حملوں میں حصہ لے رہی ہیں۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارت کی 35 سالہ خاتون پائلٹ میجر مریم المنصوری نے دو روز قبل شام میں کی جانے والی فضائی کارروائی میں حصہ لیا جس میں جیٹ طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، دوسری جانب یو اے ای حکام نے سرکاری طور پر داعش کے خلاف آپریشن میں خاتون پائلٹ کے حصہ لینے کی تصدیق نہیں کی تاہم سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر مریم المنصوری کی تصاویروں کا چرچا ہے جس میں وہ جیٹ طیارے میں بیٹھی ہیں،مریم المنصوری نے ابو ظہبی کے خلیفہ بن زید ایئر کالج سے 2007 میں گریجویشن مکمل کیا۔


واضح رہے کہ عراق اور شام کے شمالی علاقوں میں داعش کے خلاف امریکی فضائی کارروائی میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین اور اردن کے لڑاکا طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں