LAKE ZURICH, IL, US:
چیمپئنز لیگ میں لاہور لائنز اور چنائی سپر کنگز کے درمیان بارش کے باعث میچ نہ ہوسکا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو 2،2 پوائنٹس دے دیئے گئے۔
بنگلور میں ایونٹ کا اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہونا تھا تاہم موسلا دھار بارش کے باعث ایک گھنٹے تک بارش کے رکنے کا انتظار کیا گیا لیکن 9 بجے تک جاری رہنے والی بارش کے باعث گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ میں پانی جمع ہوگیا جس کے بعد امپائرز کی جانب سے میچ منسوخ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو 2،2 پوائنٹس دے دیئے گئے ہیں۔
دو پوائنٹس کے بعد گروپ میں چنائی سپر گنگز کو 6 پوائنٹس حاصل ہوگئے جبکہ لاہور لائنز نے 2 پوائنٹ حاصل کئے ہیں جس کے مزید 2 میچز ڈولفن اور اسکورچرز کی ٹیموں سے ہوناباقی ہیں جبکہ اس گروپ میں شامل کولکتہ نائٹ رائڈرز پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز لیگ کے پہلے میچ میں لاہور لائنز کو کولکتہ نائٹ رائڈرز کے ہاتھوں دلچسپ مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔