اچھے موضوعات کیلیے بہترین انتخاب ضروری ہے سنگیتا

وہ ہی فلمیں کامیاب ہوں گی جو منفرد کہانی اور عمدہ پروڈکشن کی حامل ہوں گی

کراچی سے فلموں کا آغاز ثبوت ہے کہ یہ شہر فلم انڈسٹری کی بحالی چاہتا ہے،گفتگو فوٹو: فائل

SARGODHA:
فلم انڈسٹری کی سینئر ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا میری فلم کی تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ اب فلم بنانے کے لیے بہت سوچ بچار سے کام لینا پڑے گا کیونکہ ماضی سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے جو کہانی ملی ہم نے فلم کا آغاز کردیا لیکن اب یہ ممکن نہیں ہے۔


اب ایک اچھی فلم بنانے کے لیے اچھے موضوع کا بہترین انتخاب سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے' وہ ہی فلمیں کامیاب ہوں گی جو منفرد کہانی اور عمدہ پروڈکشن کی حامل ہوں گی۔ یہ بات انھوں نے ''ایکسپریس '' سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد جو تبدیلی آئی ہے وہ بہت خوش آئند ہے جو لوگ فلمیں بنا رہے ہیں وہ روایتی سوچ رکھنے والے نہیں بلکہ دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

اب ہمیں ماضی کے بجائے مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا کیونکہ آنے والے دنوں میں وہی فلمیں کامیاب ہوں گی جو عام ڈگر سے ہٹ کر بنائی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کراچی سے فلموں کی ابتداء ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اس شہر میں لوگ فلم انڈسٹری کی بحالی میں سب سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں وہ فلموں میں سرمایہ کاری کرنے کے خواش مند بھی ہیں۔
Load Next Story