تھیٹر کیلیے قربانیاں دینے والوں کو آگے لایا جائیگا احمد شاہ

تھیٹر سے وابستہ وہ نامور شخصیات جنھوں نے ہمیشہ قربانیاں دیں اور اب پس پردہ چلے گئے ہیں، احمد شاہ

تھیٹر سے وابستہ وہ نامور شخصیات جنھوں نے ہمیشہ قربانیاں دیں اور اب پس پردہ چلے گئے ہیں، احمد شاہ فوٹو : فائل

KOHISTAN:
کراچی آرٹس کونسل کے سیکریٹری احمد شاہ نے پانچ روزہ تھیٹر فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے ''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھیٹر سے وابستہ وہ نامور شخصیات جنھوں نے ہمیشہ قربانیاں دیں اور اب پس پردہ چلے گئے ہیں ان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں آگے لایا جائے گا۔

گزشتہ دنوں خادم حسین اچوی کا ڈرامہ'' یہ تیرے فنکار بندے'' نہایت کامیابی سے پیش کیا گیا اور آرٹس کونسل کی آڈیو ویژل کمیٹی جس کی چیئرپرسن حسینہ معین ہیں نے کلاسیکل ڈرامہ فیسٹیول کا آغاز کیا۔


کمیٹی کے کو چیئرمین آدم راٹھور نے اس فیسٹیول کو بھر پورانداز میں آرگنائز کیا۔ احمد شاہ نے فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے ''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھیٹر کی بحالی کے لیے تھیٹر آڈیٹوریم میں پانچ روزہ فیسٹیول میں کلاسیکل تھیٹر فیسٹیول جس کا آغاز 21 ستمبر سے ہوا میں ڈرامہ کھیل ''فحاشہ'' پیش کیا گیا جس کی تحریر اور ہدایات نسیم بانو کی تھی، 22 ستمبر کو ڈرامہ ''پہلی سڑک'' تھا جسے مخدوم ریاض نے تحریر کیا تھا۔

23 ستمبر کو ڈرامہ'' سرائے کے باہر تھا'' جسے کرشن چندر نے تحریر کیا اور ہدایات حمید راٹھور نے دی تھیں، 24 ستمبر کو ڈرامہ ''ہتک'' پیش کیا گیا جسے سعادت حسن منٹو نے تحریر کیا تھا جب کہ ہدایات سہیل عباسی نے دیں جب کہ فیسٹیول کا آخری ڈرامہ ''ایک بیوی کا سوال ہے بابا'' کل پیش کیا گیا جسے کمال احمد رضوی نے لکھا اور ہدایات آڈم راٹھور نے دی ہیں، ان ڈراموں میں تھیٹر اور ٹیلی ویژن کے نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ان میں خالد ظفر، آصف الیاس، مسرت رضوی، تسنیم رانا، شانزے، وسیم دانیہ اور دیگر فنکار شامل ہیں۔
Load Next Story