ہالی ووڈ فلم’’پرنسز ڈائریز‘‘ کے ہندی ریمیک میں سونم کپور’’شہزادی‘‘ بنیں گی
ڈزنی پروڈیوسرز نے فلم ’’ خوبصورت ‘‘ میں سونم کپور کی نٹ کھٹ، باتونی پرفارمنس پر اپنی نئی فلم میں مرکزی کردار کے لیے۔۔۔
اپنی نئی فلم ''خوبصورت '' میں بحیثیت ایک چنچل فزیوتھراپسٹ اداکاری کے جوہر دکھانے والی سونم کپور کی شاندار پرفارمنس نے ہالی ووڈ فلم پروڈکشن کمپنی والٹ ڈزنی کے پروڈیوسروں کو بھی متاثر کردیا اور وہ اپنی مشہور فلم "The Princess Diaries" کے بالی ووڈ ری میک میں انھوں نے سونم کپور کو مرکزی کاسٹ میں لے لیا ہے اور وہ اس نئی فلم میں ''شہزادی'' کا کردار نبھائیں گی۔
سونم کپور جن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ''خوبصورت'' کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے، نے پاکستانی اداکار فواد خان کے مقابل ایک ''مس فٹ'' غیر موزوں شاہی لڑکی کا کردار نبھایا ہے اور اب سونم اپنی آئندہ فلم میں ''شہزادی'' کا کردار نبھائیں گی۔ انگلش فلم ''پرنسس ڈائریز'' کئی ایوارڈز جیت چکی ہے اور اس انگلش مووی میں پرنسس کا مرکزی کردار ہالی ووڈ اداکارہ اینی ہیتھوے نے نبھایا تھا۔ اب ڈزنی پروڈیوسر اداکارہ سونم کپور کی اداکاری سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور اب وہ چاہتے ہیں کہ سونم کپور '' پرنسس ڈائریز'' کے ری میک میں مرکزی کردار یعنی ''شہزادی'' کے رول پر اداکاری کریں۔
کینز فلمی میلے میں شمولیت کے باعث بھی سونم کپور عالمی سطح پر بھی اچھی طرح جانی پہچانی جاتی ہیں۔ اپنی بہترین اداکاری پر کرشماتی شخصیت سونم کپور نے لاس اینجلس میں اس بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم کے اب ہندی ری میک کو سائن کیا ہے۔ ''پرنسس ڈائریز '' 2001ء میں بنائی جانے والی ہالی ووڈ کی ایک مزاحیہ فلم ہے جو میگ کابوٹ کے 2000ء میں آنے والے ناول پر اسی کے نام سے بنائی گئی تھی۔ یہ فلم ایک لڑکی میا تھرموپولس کی کہانی پر مبنی تھی جس کو بتایا جاتا ہے کہ وہ جنیوا کی افسانوی سلطنت کے تخت کی وارث ہے جس پر اس کی دادی ملکہ ڈویگر کلاریس رینالڈی نے حکومت کی۔
سونم کپور جس نے ملی چکروتی کی فلم ''خوبصورت '' میں اپنی نٹ کھٹ' باتونی اداکاری سے مداحوں کے دل موہ لیے ہیں، اب اسی طرح کے ایک کردار میں نئی فلم ''پرنسس ڈائریز '' میں بھی نظر آئیں گی۔ دوسری طرف سونم کی بہن فلم پروڈیوسر ریحا کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی دو فلموں ''آئشہ '' اور ''خوبصورت '' میں سونم کپور کو لے چکی ہیں اور اب اپنی نئی فلم میں بہن کو کاسٹ نہیں کر رہی ہیں۔ 27 سالہ ریحاکپور جو کہ اداکار انیل کپور کی چھوٹی بیٹی ہیں، نے کہا وہ اب اپنی تیسری فلم پر کام کر رہی ہیں جو کہ آج کی نسل کے موضوع پر ہے اور اس فلم میں اب سونم کپور نہیں ہوں گی۔ ریحاکپور نے مزید بتایا کہ ان کی چوتھی فلم جو کہ انوجا چوہان کے ناول ''بیٹل فار بٹورا'' پر مبنی ہے، اس میں سونم کپور کو کاسٹ کیا جائے گا۔