ایشین گیمز کے فٹبال ایونٹ پر بھی میچ فکسنگ کے ’سیاہ‘ بادل چھا گئے
آرگنائزرز نے اس معاملے پر مکمل تحقیقات کا اعلان کردیا۔
لاہور:
ایشین گیمز کے فٹبال ایونٹ پر بھی میچ فکسنگ کے 'سیاہ' بادل چھا گئے، بیٹنگ واچ ڈاگ کمپنی کے مطابق کئی میچز میں 'سازباز' ہوئی ہے۔
آرگنائزرز نے اس معاملے پر مکمل تحقیقات کا اعلان کردیا۔ ایشین گیمز میں فٹبال ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ جمعرات سے شروع ہوا تاہم پہلے مرحلے کے کئی میچز پر شکوک و شبہات ظاہر کیے گئے ہیں۔ فٹبال میں کرپشن کے خلاف کام کرنے والی کمپنی 'اسپورٹس ریڈار' کے مینجنگ ڈائریکٹر آندریس کرانچ نے کہا کہ ہم کافی یقین کے ساتھ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایشین گیمز میں جاری کئی فٹبال میچز میں فکسنگ ہوئی۔
مثال کے طور پر اس ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں جوا کھیلنے والے کافی پُراعتماد تھے کہ آخری منٹ میں گول ہوگا، اسی پر داؤ کھیلے گئے اور حقیقت میں گول ہوگیا، اس طرح کی اور کئی چیزیں بھی دیکھنے کو ملیں جو کافی مشکوک ہیں۔ دوسری جانب آرگنائزنگ کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس معاملے میں ایشین فیڈریشن اور فیفا کے ساتھ مل کر تحقیقات کریں گے۔