87 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 62 ہزار روپے جرمانہ عائد

نا جائز منافع خوروں کوعوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے، کمشنر


Staff Reporter September 26, 2014
نا جائز منافع خوروں کوعوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے، کمشنر فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور: کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جا نب سے ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جا ری ہے جس کے تحت دوودھ، آٹا، سبزی، دالیں، گوشت، پھل، مرغی اور دیگر اشیا خوردنوش سرکاری نرخ سے زائد پر فروخت کرنے والے87 دکا نداروں کا چالان کرکے ایک لاکھ 62 ہزار5 سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ جن علاقوں میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے ان میں صدر، سول لائن، گارڈن ، سائٹ، بلدیہ، فیروزآباد، جمشید کواٹرز، گلشن اقبال، گلزارہجری، لیاقت آباد،ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، اورنگی، بلدیہ ، بن قاسم ، ابراہیم حیدری، نیو کراچی، لانڈھی، کورنگی اور ماڈل کالونی کے علاقے شامل ہیں، شعیب احمدصدیقی نے بتایا کہ شہر بھرمیں اسسٹنٹ کمشنرزکی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف جا ری کریک ڈاؤن کے دوران 48 دودھ فروش 16اشیا خورونوش 6 سبزی فروش، 6 پھل فروش اور 11مرغی فروشوں کے چالان کیے گئے، کمشنر کراچی نے کہا کہ نا جائز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں