ناچ گانےوالا پاکستان نہیں چاہتے عمران نے سیاست میں طوفانِ بدتمیزی برپا کردیا ارکان سندھ اسمبلی

دھرنوں کیلیے اسرائیلی پیسہ آرہاہے، عمران سیاسی رہنماؤں کے حوالے سے اپنی زبان کو لگام دیں، شرجیل میمن


Staff Reporter September 26, 2014
بدزبانی اور جھوٹے الزامات کا سلسلہ بند کریں،عمران جس بیہودہ طریقے سے بات کرتے ہیں وہ قابل مذمت ہے،امتیاز شیخ۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

اراکین سندھ اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے گالی گلوچ، سیاسی رہنماؤں کا مذاق اڑانے اوربے بنیاد الزامات عائد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

سندھ کے وزیراطلاعات وبلدیات اور پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے دھرنوں کیلیے اسرائیلی سے پیسہ آ رہا ہے اور عمران خان کے ذریعے یہ اسرائیلی پیسہ حکومت گرانے کیلیے خرچ ہو رہا ہے۔ صوبائی وزرامنظور حسین وسان، نثار کھوڑو اور مخدوم جمیل الزمان ، پیپلز پارٹی کے رکن ڈاکٹر مہیش ملانی ، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن امتیاز احمد شیخ نے عمران خان سے کہا کہ وہ بدزبانی اور جھوٹے الزامات لگانے کا سلسلہ بند کریں۔

شرجیل انعام میمن نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی نیا پاکستان نہیں بلکہ قائد اعظم،آئین کے موجد ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت بینظیر بھٹو والا پاکستان چاہیے ،آمروں کو ریفرنڈم میں ووٹ دینے اور سڑکوں پر ناچ گانے والوں کا پاکستان ہم نہیں چاہتے،انھوں نے سیاست میں طوفان بدتیمزی برپا کردیا ہے، سیاست میں مخالفت ضرور ہوتی ہے لیکن دشمنیاں نہیں ہوتی ہیں۔

عمران خان پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے حوالے سے اپنی زبان کا لگام دیں ورنہ عوام کو بھی اس کا جواب دینا آتا ہے، اب عوام عمران خان کی کی بدتمیزیوں کو مزید برداشت نہیں کریں گے، عمران خان ثابت کردیں کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے دورہ پنجاب میں سیکیورٹی پر750سے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے تومیں سیاست چھوڑ دوں گا۔

عمران خان وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی بات کرتے ہیں لیکن وہ خود چارٹر طیاروں میں سفر کرتے ہیں اور ایئرکنڈیشنڈ کنٹینرز میں رہتے ہیں،وہ لوگوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے کیوں نہیں سوتے۔پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر مہیش ملانی نے کہاکہ میں تحریک انصاف کے سربراہ کانام لینابھی پسندنہیںکرتا،وہ اپنی زبان بندکریں، بلاول بھٹو کیخلاف ایک لفظ بھی ہم سننابرداشت نہیں کرینگے ۔فنکشنل لیگ کے رکن امتیازشیخ نے کہاکہ عمران خان جس بے ہودہ طریقے سے بات کرتے ہیں،وہ قابل مذمت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں