بجلی کے نرخ میں151روپے اضافہصارفین پر45ارب کابوجھ

اضافہ پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت مئی کیلیے کیاگیا،کے ای ایس سی پراطلاق نہیں ہوگا


ایکسپریس July 12, 2012
اضافہ پرائس ایدجسٹمنٹ کے تحت مئی کے لئے کیا گیا ، کے ای ایس سی پر اطلاق نہیں ہوگا، فوٹو ایکسپریس ٹریبیون

نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت مئی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں1 روپے51 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، اس طرح صارفین پر45 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے جو صارفین سے دسمبر کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے،۔

بدھ کو جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ مئی میں استعمال کی گئی بجلی پر صارفین کو ایک روپے51 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہوں گے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو دسمبر کے بلوں میں یہ اضافہ شامل کر کے بھجوائیں گی،50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے اور کے ای ایس سی کے صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا، علاوہ ازیں ممبر نیپرا خیبرپختونخوا شوکت علی کنڈی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اختلافی نوٹ لکھا ہے اور کہا ہے کہ سرکاری پاور جنریشن کمپنیاں مہنگی بجلی پیدا کررہی ہیں اور بجلی چوری کا بوجھ صارفین پر ڈالا جارہا ہے،

سرکاری کمپنیوں نے بجلی کی خریداری کے معاہدے نہیں کیے جس کے باعث ان کا آپریشن شفاف نہیں، کمپنیوں کی جانب سے نیپرا کی ہدایات پر عمل نہ کرنے سے بجلی کے صارفین پر بھاری بوجھ پڑرہا ہے اور صارفین کو ہر ماہ3 ارب10 کروڑ روپے اضافی ادا کرنا پڑرہے ہیں، کمپنیوں (جنکوز) کے یونٹس کو سال میں3 تا11ماہ اسٹینڈ بائی پر رکھا جارہا ہے اور اس کے لیے50 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سے براہ راست استعمال کی جارہی ہے جس کا بوجھ بھی صارفین کو برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں