دھرنے والے ناکام ہوگئے اور واپس جانا چاہتے ہیں وزیر اعظم نواز شریف
جمہوریت کے لئے جیل اور جلاوطنی برداشت کی اس لئے اس پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے، نواز شریف
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے جبکہ دھرنے والوں نے بڑا منصوبہ بنایا لیکن قوم کے ساتھ نہ دینے پر ان کے تمام منصوبے ناکام ہوچکے اور اب وہ واپس جانا چاہتے ہیں۔
نیو یارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ماضی میں پارلیمنٹ ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملے کی مثال نہیں ملتی اور دھرنوں کے باوجود حکومت پوری طرح فعال ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2012 کے انتخابات میں ان کے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا، نگراں وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ پیپلز پارٹی نے نامزد کئے اس لئے ان پر دھاندلی کا الزام غلط ہے۔
وزیر اعظم نے ملک میں آئین کی بالادستی کے لئے ساتھ دینے پر پارلیمنٹ اور سیاسی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قوتیں آئین کی بالادستی کے لئے متحد ہیں، ہم نے جمہوریت کے لئے جیل اور جلاوطنی برداشت کی اور ہمارا مقصد حکومت نہیں بلکہ ملک کی ترقی ہے تاہم جمہوریت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔