سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی نا اہلی کی درخواست سماعت کے لئے منظور

وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کی درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے ہو گی۔


ویب ڈیسک September 26, 2014
وزیراعظم نواز شریف کے خلاف قتل کے مقدمات درج ہیں لہذا انھیں نااہل قرار دیا جائے، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کی درخواست سپریم کورٹ نے سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران فوج اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے متضاد بیانات دیئے اور پاک فوج کے کردار کو مجروح کرنے کی کوشش کی۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف قتل کے مقدمات درج ہیں لہذا انھیں نااہل قرار دیا جائے۔

تحریک انصاف کے وکیل ایڈوکیٹ عرفان قادر کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعظم کو کیس میں فریق بنانے کی بات کی تھی جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگائے تھے تاہم درخواست کے حوالے سے تمام اعتراضات دور کر دیئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی نا اہلی کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی جس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں