گجرات فسادات امریکی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو طلب کرلیا

نریندر مودی پر 2002 میں ہونے والے فسادات میں ہزاروں مسلمانوں کو قتل کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں۔

امریکا نے نریندر مودی کو فسادات کا براہ راست ذمہ دارٹھہراتے ہوئے اس کا اپنے ملک میں داخلہ ہی بند کردیا تھا۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
امریکی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو 2002 میں گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پرطلب کرلیا۔



بھارتی میڈیا کے مطابق نیویارک کی ایک عدالت نے وزیر اعظم نریندر مودی کو 2002 میں بھارتی ریاست گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر طلب کرتے ہوئے 21 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ امریکی عدالت کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم کی طلبی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کےلئے 5 روزہ دورے پر امریکا جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2002 کے دوران بھارتی ریاست گجرات میں انتہا پسند ہندوؤں نے نریندرمودی کے دوراقتدار میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل کیا تھا، بھارت کے علاوہ عالمی تنظیموں نے بھی اس کی براہ راست ذمہ داری نریندر مودی پر عائد کی تھی جب کہ امریکا نے تو مودی کو ان فسادات کا براہ راست ذمہ دارٹھہراتے ہوئے اس کا اپنے ملک میں داخلہ ہی بند کردیا تھا۔
Load Next Story