عدالت نے ایم کیو ایم کے 3 گرفتار کارکنوں کو 90 روز تک رینجرز کی تحویل دے دیا

تینوں ملزمان جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، تفتیش کیلئے تحویل میں دیا جائے، سندھ رینجرز


ویب ڈیسک September 26, 2014
رینجرز نے 2 روز قبل ایم کیو ایم کے گلشن معمار سیکٹر آفس پر چھاپہ مار کر متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

عدالت نے متحدہ قومی مومنٹ کے3 گرفتار کارکنوں کو 90 روز تک رینجرز کی تحویل میں دینے کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے ایم کیو ایم کے 3 گرفتار کارکنوں کاشف، زکریا اور شاہنواز کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا اور درخواست کی کہ تینوں ملزمان جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ تفتیش کے لئے تحویل میں دیا جائے جس پر عدالت نے رینجرز کی درخواست منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 90 روز تک تحویل میں رکھنے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ رینجرز نے 2 روز قبل ایم کیو ایم کے گلشن معمار سیکٹر آفس پر چھاپہ مار کر 23 کارکنوں کو گرفتار کیا تھا جس کی ایم کیو ایم کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کراچی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دیئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں