پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں 3 جوڑوں کی شادی

طاہر القادری نے تینوں دلہنوں کے ناموں کے ساتھ انقلابیہ کا اضافہ کر دیا۔


ویب ڈیسک September 26, 2014
تین دلہنوں میں سے 2 سگی بہنیں ہیں جو یتیم ہیں جب کہ 2 دلہوں کا تعلق راولپنڈی اور ایک کا تلہ گنگ سے ہے، طاہر القادری۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز۔

پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں 3 جوڑے زندگی کے بندھن میں بندھ گئے۔

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھرنے میں موجود 3 جوڑے زندگی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور ان کا نکاح علامہ حافظ محمد نظیر نے پڑھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان تینوں کو کامیاب کرے اور خوش و خرم رکھے۔

طاہر القادری نے تینوں دلہنوں کے ناموں کے ساتھ انقلابیہ کا اضافہ کرتے ہوئے کہ تینوں باراتیوں کو انقلاب مارچ میں لے کر آئیں اس لئے یہ انقلابیہ ہیں اور ایسی مثال تاریخ میں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تین دلہنوں میں سے 2 سگی بہنیں ہیں جو یتیم ہیں جب کہ 2 دلہوں کا تعلق راولپنڈی اور ایک کا تلہ گنگ سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں