اسلام آباد سیکٹر جی ٹین فورسے 9 دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں کا تعلق سوات اور باجوڑ ایجنسی سے ہے، سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک September 26, 2014
5 دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

KARACHI: حساس اداروں نے سیکٹر جی ٹین فور سے 9 دہشت گرد گرفتار کر لئے جب کہ ان کے 5 ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں کو خفیہ اطلاع ملی کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین فور میں 14 دہشت گرد موجود ہیں جس پر حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جب کہ 5 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتا دہشت گردوں کا تعلق سوات اور باجوڑ ایجنسی سے ہے جنھیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں