سری دیوی مسٹر انڈیا ٹو میں جلوہ گر ہونگی

مسٹر انڈیا ٹو" کے سیکوئل کی تیاریاں عروج پر ہیں اور یہ فلم اگلے سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

مسٹر انڈیا ٹو" کے سیکوئل کی تیاریاں عروج پر ہیں اور یہ فلم اگلے سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی. فوٹو اے ایف پی

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ سری دیوی کا کہنا ہے کہ وہ "مسٹر انڈیا ٹو" میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔


ایک انٹرویو میں سری دیوی کا کہنا تھا کہ "مسٹر انڈیا ٹو" کے سیکوئل کی تیاریاں عروج پر ہیں اور یہ فلم اگلے سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ، جس میں وہ بھرپور پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی۔

مسٹر انڈیا بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم تھی، یہ فلم 1987 میں بنائی گئی ، اس میں انیل کپور اور سری دیوی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، مسٹر انڈیا کے سیکوئل میں بھی یہ دونوں اداکار مرکزی رول ادا کریں گے۔
Load Next Story