عمران خان اورطاہرالقادری کیلئے عزت کا راستہ ہے کہ وہ گھر میں عید منائیں رانا ثناءاللہ

تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے استعفے مک مکا ہے، رہنما مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک September 26, 2014
چوہدری برادران نے ان دونوں کا بیڑا غرق کردیا ہے ، رانا ثنا اللہ، فوٹو:فائل

JAMSHORO: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے استعفے مک مکا ہے جبکہ عمران خان اور طاہرالقادری کے لیے عزت کا راستہ ہے کہ وہ اپنے گھروں میں عید منائیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عوام عمران خان اور طاہرالقادری کو پہچان چکے ہیں اس لیے دھرنوں میں شرکت کے لیے کوئی اسلام آباد نہیں پہنچ رہا جبکہ چوہدری برادران نے ان دونوں کا بیڑا غرق کردیا ہے اس لیے اب ان دونوں کے لیے عزت کا راستہ ہے کہ یہ اپنے گھروں میں عید منائیں۔ ان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے استعفے مک مکا ہے جبکہ استعفے منظور کرنے کا طریقہ کار طے کرنا اسپیکر کی صوابدید ہے اس لیے اسپیکر کو کوئی مجبور نہیں کرسکتا کہ وہ کون سا طریقہ اختیار کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں