لائن آف کنٹرول پر کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دیا جائے سربراہ پاک فوج

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے قریب لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 26, 2014
ایل او سی پر تعینات جوانوں نے دفاع وطن کے لیے جانیں قربان کیں، جنرل راحیل شریف، فوٹو:فائل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرنٹ لائن پر کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے قریب لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں مقامی کمانڈرز نے انہیں ایل او سی کی سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وہاں پر موجود جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے فرنٹ لائن پر جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرنٹ لائن محاذ پر تعینات جوانوں کا حوصلہ قابل ستائش ہے، ایل او سی پر تعینات جوانوں نے دفاع وطن کے لیے جانیں قربان کیں اور پوری وطن کے دفاع کے لیے تعینات اپنے جوانوں پر فخر کرتی ہے۔

اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے ایل او سی پر جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فرنٹ لائن پر کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔