’’کِل دِل‘‘ گانے کی دھوم علی ظفر کی پرفارمنس پر رنویر فریفتہ

اس فلم میں علی ظفر کا روپ، ایکشن اور ڈانس سب ہیروز کو اڑا دے گا، رنویر سنگھ


Showbiz Desk/Cultural Reporter September 27, 2014
اس فلم میں علی ظفر کا روپ، ایکشن اور ڈانس سب ہیروز کو اڑا دے گا، رنویر سنگھ ۔ فوٹو : فائل

علی ظفر، رنویر اور گوندا کی نئی فلم کِل دِل کے ٹائٹل سانگ نے دھوم مچادی۔ پاکستانی گلوکار واداکار علی ظفر کی رنویر سنگھ اور پری نیتی چوپڑا کیساتھ نئی رومانٹک ایکشن فلم '' کِل دل '' کے ٹائٹل سونگ کی وڈیوجاری کردی گئی ہے۔

معروف نغمہ نگار گلزار کے تحریر کردہ ''کل دل'' کے بولوں پر مبنی اس گانے کو پلے بیک سنگرز سونو نگھم اور شنکر مہادیون کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے، میوزک ڈائریکٹر شنکر احسان لوئے نے ترتیب دیا ہے۔

اس موقع پر بھارتی اداکار رنویر سنگھ پاکستانی راک اسٹار علی ظفر کے ایکشن کے بھی دیوانے نظر آئے اور رنویر کا کہنا ہے کہ ''کل دل ''میں علی ظفر کا روپ، ایکشن اور ڈانس سب ہیروز کو اڑا دے گا۔ دوسری طرف فلم کے ٹریلر کا جادو بگ بی پر بھی چل گیا ہے اور امیتابھ بچن فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ ہدایتکار شاد علی کی اس فلم میں علی ظفر، رنویر اور پرینیتی چوپڑا کے علاوہ معروف اداکار گوندا ایک عرصہ بعد ولن کے روپ میں نظر آئیں گے، فلم 14 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔