سوشل میڈیا ناں بابا ناں لوگ گالی گلوچ پر اُتر آتے ہیں کترینہ

مجھے جو کہنا ہوتا ہے اپنی فلموں کی تشہیری مہم کے دوران ہی کہہ دیتی ہوں، گفتگو


Net News September 27, 2014
مجھے جو کہنا ہوتا ہے اپنی فلموں کی تشہیری مہم کے دوران ہی کہہ دیتی ہوں، گفتگو فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو سماجی رابطے کے لیے مقبول فیس بک اور ٹویٹر جیسی ویب سائٹس پر رہنا پسند نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ویب سائٹس پر کئی بار لوگ گالی گلوچ پر اتر آتے ہیں اس لیے وہ ان سے بچتی ہیں۔ کترینہ کیف آج کل اپنی آنے والی فلم ''بینگ بینگ '' کی پروموشن میں مصروف ہیں جہاں صحافیوں سے بات چیت کے دوران سوشل میڈیا سے دور رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے جو کہنا ہوتا ہے وہ اپنی فلموں کے پروموشن کے دوران کہہ دیتی ہوں پھر اپنے خیالات کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا کی کیا ضرورت ہے؟۔

کترینہ کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر لوگوں کے خیالات اور باتوں کے انداز کو پسند نہیں کرتیں' کئی بار دیکھتی ہوں کہ فلمی ستاروں کے مداحوں کے درمیان لڑائیاں شروع ہو جاتی ہیں' آپ کتنے بھی بڑے فلمی ستارے کیوں نہ ہوں لوگ بیہودہ باتیں لکھتے رہتے ہیں' میری قوت برداشت کم ہے اور اگر کوئی ان کے بارے میں کچھ غلط لکھے یا کہے گا تو وہ چپ نہیں بیٹھیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔