عید سے قبل سبزیاں مہنگی طلب پوری کرنے کیلیے بھارت سے ٹماٹر کی بڑے پیمانے پر درآمد

70 سینٹ فی کلوگرام قیمت پردرآمدی سودے طے، آئندہ ہفتے 50 سے 60 ہزار ٹن بھارتی ٹماٹر کی پاکستانی منڈیوں میں آمد متوقع


Business Reporter September 27, 2014
70 سینٹ فی کلوگرام قیمت پردرآمدی سودے طے، آئندہ ہفتے 50 سے 60 ہزار ٹن بھارتی ٹماٹر کی پاکستانی منڈیوں میں آمد متوقع،آلو ہالینڈ سے منگوایا جانے لگا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

عید قرباں کیلیے ٹماٹر کی طلب بھارتی ٹماٹر سے پوری کی جائیگی۔

درآمد کنندگان کے مطابق سندھ میں ٹماٹر کی فصل نہ ہونے کے سبب بلوچستان کے ٹماٹر فروخت کیے جارہے ہیں جبکہ پنجاب کے شہروں کی طلب بھارت سے درآمد شدہ ٹماٹر سے پوری کی جارہی ہے تاہم عیدِ قرباں کے موقع پر ملک بھر میں ٹماٹر کی طلب پوری کرنے کیلیے بھارتی ٹماٹر کی درآمد تیز کردی گئی ہے، بھارت سے بڑے پیمانے پر ٹماٹر کی درآمد کے سودے ہوچکے ہیں اور آئندہ ہفتے 50 سے 60 ہزار ٹن بھارتی ٹماٹر کی پاکستانی منڈیوں میں آمد متوقع ہے۔

بھارتی ٹماٹر 70 سینٹ فی کلو قیمت پر منگوایا جارہا ہے،عید سے قبل کراچی کی منڈی میں بھی بھارتی ٹماٹر وافر دستیاب ہوگا۔ ٹماٹر کی طرح آلو کی طلب بھی درآمدی آلو سے پوری کی جارہی ہے تاہم بھارت سے درآمد محدود ہوچکی ہے اور ہالینڈ سے بڑے پیمانے پر آلو درآمد کیا جارہا ہے، ہالینڈ کا آلو ڈیمانڈ نہ ہونے کی وجہ سے تھوک سطح پر 38 روپے لاگت کے مقابلے میں 35 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔