ایشین گیمز میں باکسر ثنا اللہ کی کوارٹر فائنل میں رسائی
نادر بلوچ اور علی احمد کا سفر ختم، پاکستانی والی بال ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی، سوئمنگ اور شوٹنگ میں ناقص کھیل
ایشین گیمز میں پاکستانی والی بال ٹیم بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی، باکسر ثنا اللہ نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
نادر بلوچ اور علی احمد کا سفر ختم ہوگیا، اسٹار باکسر محمد وسیم ہفتے کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سوئمنگ اور شوٹنگ میں ساتویں روز بھی قومی کھلاڑیوں کی طرف سے واجبی کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں جاری ایشین گیمز کے ساتویں روز پاکستانی والی بال ٹیم کو اپنے آخری گروپ میچ میں سعودی عرب کیخلاف 0-3 سے شکست ہوگئی۔ گروپ بی میں شامل ٹیم کو پہلے میچ میں کویت اور دوسرے میں جاپان نے ہرایا تھا۔ جمعے کو سعودی عرب نے پہلے گیم میں 25-15 سے باآسانی فتح حاصل کی، دوسرے میں بھی پاکستانی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 20-25 سے ہار کر 0-2 کے خسارے میں چلے گئے۔
تیسرے گیم میں سعودی عرب نے تھوڑی جدوجہد کے بعد 25-23 سے فتح حاصل کرتے ہوئے میچ جیت لیا۔ پاکستانی ٹیم اب 13 ویں سے 16 ویں پوزیشن کیلیے ایکشن میں نظر آئے گی۔ باکسنگ ہیوی ویٹ 91 کے جی مقابلوں میں پاکستان کے ثناء اللہ نے سعودی عرب کے علی القاہتانی کو 3-0 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ بینٹم ویٹ56 کے جی کیٹیگری میں بھارتی شیوا تھاپا کیخلاف پاکستان کے نادر بلوچ ان فٹ ہو کر باہر ہوگئے۔
میچ کے دوران نادر کو دائیں آنکھ میں شدید چوٹ آئی، جس کے بعد انھیں اسپتال لے جا کر فوری طبی امداد فراہم کی گئی، اب نادرکی طبیعت بہتر تاہم ٹیکنیکل بنیاد پر شکست کے بعد وہ ایونٹ سے باہر ہوگئے اور ولیج میں آ رام کررہے ہیں، نادر چوٹ لگنے کے باوجود مقابلے کے لیے تیار تھے تاہم ڈاکٹر اور ریفری نے انھیں مزید مقابلے سے روک دیا۔لائٹ ویٹ 60 کے جی میں شریک پاکستان احمد علی اردن کے محمد مصطفیٰ کیخلاف ٹیکنیکل پوائنٹس سے ہار گئے۔
سوئمنگ میں اربیہ شیخ نے 50 میٹر بٹرفلائی ہیٹ میں شرکت کی اور وہ 29.55 ٹائم کے ساتھ 8 شرکاء میں سے ساتویں نمبر پر رہیں، شوٹنگ میں مصطفیٰ بشیر نے 25 میٹر سینٹر فائر پسٹل مقابلے میں 580 پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے 28 شرکاء میں 10واں نمبر حاصل کیا، 50 میٹر رائفل کوالیفائنگ راؤنڈ میں نادرا رئیس نے 38 ویں پوزیشن حاصل کی، ایونٹ میں40 شوٹر شریک تھے۔