پاک امریکابہترتعلقات کیلیے منٹرنے اہم کردار ادا کیاشجاعت

امریکی سفیر نے پاکستانی عوام کے دلوں میں جگہ بنائی،ان کی کمی محسوس کی جائیگی


ایکسپریس July 12, 2012
امریکی سفیر نے پاکستانی عوام کے دلوں میں جگہ بنائی،ان کی کمی محسوس کی جائیگی۔ فوٹو/ایکسپریس

مسلم لیگ ق کے صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین اور نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے پاکستان میں امریکا کے سبکدوش ہونے والے سفیر کیمرون منٹر کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ دیا، قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر ایلیسن بلیک، فرانس کے سفیر فلپ تھیباد، جرمنی کے سفیر سیرل نن، جاپان کے سفیر ہیروشی اوئی اور ارجنٹائن کے سفیر روڈالفو جے مارٹن سراویا نے بھی شرکت کی۔

چوہدری شجاعت نے شرکا سے خطاب میں امریکی سفیر کی پیشہ ورانہ خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ کیمرون منٹر نے ایک مشکل دور میں پاکستان اور امریکا کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا، انھوں نے بحیثیت سفیر یہاں اپنے دو سال کے دوران مختلف چیلنجز کا سامنا کیا اور یہ ان کی انتھک سفارت کاری کا ہی نتیجہ ہے کہ اس وقت پاکستان اور امریکا کے تعلقات بتدریج بہتری کی طرف گامزن ہیں،

انھوں نے کہا کہ کیمرون منٹر نے عوامی سفارت کاری کے ذریعے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی اور پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کیا، کیمرون منٹر جیسے پیشہ ور سفارتکار کی کمی پاکستان میں ہمیشہ محسوس کی جائے گی، اس موقع پر کیمرون منٹر نے کہا کہ پاکستانی ایک باہمت اور باحوصلہ قوم ہے جس نے ہمیشہ مشکلات کا دلیری سے مقابلہ کیا اور ہر کٹھن دور سے مزید مضبوط ہوکر نکلی، انھوں نے خصوصی مہمان نوازی پر شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |